قومی دفاع

پاکستان اورمصردہشت گردی کےخاتمےکیلئےمل کرکام کرنےپرمتفق

قاہرہ: (اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر میں صدر فتح السیسی سے ملاقات کی ہے ، مصری صدر فتح السیسی کا کہنا ہے مسلم امہ کو دہشتگردی کی لعنت سے متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا ۔ جنرل راحیل شریف نے مصری اسپیشل فورسز کے تربیتی سنٹر کا دورہ کیا اور مصری فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو سراہا ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے میں سیکورٹی کی صورتحال اور چینلجز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مصری صدر نے دہشت گردی سے نمٹنے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔ صدر فتح السیسی کا کہنا ہے مسلم امہ کو دہشتگردی کی لعنت سے متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا ۔ اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے مصری اسپیشل فورسز کی مشقیں دیکھیں ۔ انہوں نے فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو سراہا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف مصر کے دو روزہ دورے قاہرہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے مصری فوج کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مصری فوج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ مصری فوج کے ہیڈ کوارٹر میں جنرل راحیل شریف کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔