راولپنڈی: (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کی فوجوں کے درمیان جنگی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں۔ جنگی مشقوں سے دونوں ممالک کی فورسز کو فائدہ ہو رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے مشقوں کا معائنہ کیا اور مشقوں میں شریک افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ یہ جنگی مشقیں 10 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔