قومی دفاع

پاکستان بیرونی قوتوں کی سازشوں کا گڑھ ہے: ظفرالحق

اسلام آباد: (آئی این پی) نظریہ پاکستان کونسل کے تحت یوم آزادی پاکستان و یوم القدس سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جہاں سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے خطاب میں کہا کہ داعش سمیت دہشتگردوں کو استعمار استمعال کرتا ہے پھر مغربی استعمار تباہ حال معاشروں کا ہمدرد بھی بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک بڑا کردار ادا کرنا ہے، آج نشانہ پر بھی ہم اس لئے ہیں کہ ہم فلسطین پر اپنے مؤقف پر ڈٹے ہیں، ایران کی قیادت سنجیده اور دور اندیش ہے وه بھارتی سازش کا شکار نہیں ہو گی۔ اس موقع پر رہنماء جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا خالق انگریز ہے، ایران اور سعودی عرب استعماری قوتوں کے ہدف ہیں، پاکستان، سعودی عرب، ایران اور ترکی کو ایک صفحے پر آنا ہو گا۔ سینمار میں موجود دیگر مقررین نے کہا کہ فلسطین پر مضبوط مؤقف اپنانے کی ضرورت ہے، قائد اعظم کے اصولوں پر چل کر پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنایا جا سکتا ہے۔