لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو خطے میں پائیدارامن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردارجاری رکھے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا جہاں برطانوی سی جی ایس جنرل کارٹر نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے لیے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر حکومت برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔