اسلام آباد: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کے امن اور استحکام کے لیے مخلص اقدامات کر رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جنرل ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی جب کہ ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور اسے تسلیم بھی کیا۔