اسلام آباد :(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پرکھڑا ہے، دہشتگردی کی جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانہ پیش کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاکستانی نے جانی و مالی قربانیاں دی ہیں جو سب کے سامنے ہیں ۔ پاکستان سے بار بار ڈو مور کا مطالبہ درست نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب تیزی سے جاری ہے جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں جبکہ اسی آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ رقم کی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا چوتھا بجٹ ہے جس میں غریبوں پر ٹیکس کی بھرمار کر دی ہے۔