قومی دفاع

پاکستان دہشت گردی کےخاتمےکیلیےکوششیں کررہاہے، امریکا

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلیے کوششیں کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اورافغانستان کو ایک جیسے چیلنجز درپیش ہیں، دونوں کوملکر ان چیلنجزکا سامنا کرنا ہو گا،دونوں ممالک کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے،افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مستحکم پاکستان اور افغانستان امریکاکے مفاد میں ہے،کابل کے امن و استحکام میں پاکستان کا اہم کردار ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بہتر کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں امریکاافغانستان کی مدد کر رہاہے لیکن دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا وقت نہیں دے سکتے۔