واشنگٹن: (آئی این پی) پریس بریفنگ کے دوران امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کردار کی قدر کرتے ہیں تاہم ابھی اسے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ مارک ٹونر نے کہا کہ دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس شئیرنگ بہتر بنانا ہو گی۔ تمام ممالک کو اپنے باہمی اختلافات بھلا کر دہشتگردی کے خلاف ایک پیج پر آنا ہو گا۔