اسلام آباد: (اے پی پی) پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل پربات چیت کیلیے تیار ہیں۔ گوتم بمبا والا کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں تاہم پاک بھارت مذاکرات کیلیے بہتر ماحول ضروری ہے اور دونوں ممالک کے سفارتکار ماحول بہتر بنانے کیلیے کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شروع ہونے والے تھے کہ پٹھانکوٹ کا واقعہ ہو گیا، دونوں ممالک کے درمیان جب بھی بات چیت ہوگی تو تمام مسائل زیربحث آئیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کا تعلق بھی بحال ہونا چاہیے۔