سمندری آلودی:(ملت+اے پی پی) سمندری آلودی پر قابو پانے سے متعلق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی مشقیں باراکوڈا سیون آج سے شروع ہورہی ہیںجو 17 نومبر تک جاری رہیں گی۔ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق بارا کوڈا سیون مشقیں سمندر میں تیل کے اخراج کو روکنے سے متعلق ہیں۔ ان مشقوں کے دوران آئل ٹینکرز سے حادثاتی طور پر تیل کے اخراج کی صورت میں تیل کو پھیلنے سے روکنے اور سمندر میں گرنے والے تیل کی صفائی کرنے کے سلسلے میں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی صلاحیت کو جانچا جائے گا۔