واشنگٹن:(اے پی پی)میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پکڑے جانے والے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے باخبر ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کشمیر پر ہماری پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ مسلئہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مثبت پیش رفت ہوئی تو اس عمل کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ مارک ٹونر کا مزید کہنا تھا کہ پاناما پیپرز کی تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم تمام ممالک کرپشن پر کڑی نظر رکھیں۔