لاہور (آئی این پی )وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد کے پاکستان میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے جبکہ مستقبل کے معماروں کو محفوظ اور پر امن پاکستان دینے کا وعدہ ہر حال میں پورا کریں گے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ شہبازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے کامیاب آپریشن پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد بھی دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ ترقی،خوشحالی اور امن کے سفر میں شراکت دار ہیں، برطانیہ نے کئی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے برطانیہ کے ٹیکس گزاروں کے پیسوں کا درست استعمال یقینی بنایا جبکہ پنجاب حکومت تعلیم، صحت اور اسکل ڈویلپمنٹ سمیت دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے۔ آئندہ بھی پنجاب حکومت کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔