قومی دفاع

پاکستان میں ڈمی حکومت ہے، بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی:(آئی این پی)بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنما سبھرا مائنن سوا نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے مذاکرات کے بارے میں حالیہ بیان کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈمی حکومت ہمیشہ حیلے بہانوں کی تلاش میں رہتی ہے اور کبھی اپنے الفاظ پر قائم نہیں رہتی۔ بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی رہنما کا کہنا تھاکہ پاکستان کامذاکرات کے بارے میں حالیہ موقف اس لیے ایسا ہے کہ ان کی تحقیقاتی ٹیم نے حالیہ دورے کے بعد اپنی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے کہ بھارت کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں، اگر ہماری ٹیم کو وہاں پر بھی جانے دیاگیا تو ان کے پاس عالمی سطح پر اپنا کوئی مضبوط موقف نہیں رہ سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ اب پاکستانی ہائی کمشنر کو چاہیے کہ وہ واپس اپنے ملک چلے جائیں اور وہاں سے ہمارے ہائی کمشنر کو بھی واپس بلا لینا چاہیے، ہم دنیاپریہ واضح کر چکے ہیں کہ ہم پاکستان کے ساتھ کتنا تعاون کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں کوئی سویلین حکومت نہیں ہے بلکہ وہاں فوجی حکومت ہے۔