پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 108ویں مڈشپ مین پریڈ
کراچی:(ملت آن لائن)پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 108ویں مڈشپ مین،17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشن پریڈ کا انعقاد، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 108 ویں مڈ شپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔دوران تربیت اعلیٰ کارکردگی دکھانےوالے افسران کوانعام سےبھی نوازاجائےگا۔ پریڈ میں مجموعی طور پر 129 افسران پاس آؤٹ ہورہے ہیں،17 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کے 26 افسران سمیت 57 پاکستانی اور 46 غیرملکی شامل ہیں۔دوست ملکوں میں بحرین، قطر،اردن ، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔