نواب شاہ ۔ (ملت آن لائن) کمانڈرپاکستان نیوی بھرتی مرکز شہیدبینظیرآباد ظفراقبال نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ پاکستان نیوی میں بطور سویلین بھرتی 08 ستمبر تک جاری رہے گی۔اعلامیہ میں مزید بتایا ہے کہ نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد (ہائرفارمیشن) کے لئے اسسٹنٹ، فوٹوگرافر،ڈیٹاانٹری آپریٹر،یوڈی سی،ایل ڈی سی،سینئیرپروف ریڈیر،ڈپلیکیٹنگ مشین آپریٹر،مشین مین، جبکہ ٹیکنیکل اسٹاف (لوئرفارمیشن) کے لئے فور مین،اسسٹنٹ فور مین،لیڈنگ مین، اسسٹنٹ لیڈنگ مین، ہائی اسکلڈ گریڈI، ہائی اسکلڈ گریڈ II، اسکلڈ اور سویلین اپرنٹس کے لئے رجسٹریشن جاری ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نان ٹیکنیکل اسٹاف (لوئرفارمیشن) کے لئے اسٹینوٹائپسٹ، ڈیٹاانٹری آپریٹر اورایم ٹی ڈرائیورکے لئے رجسٹریشن 08 ستمبر 2018 تک جاری رہے گی۔اعلامیہ میں خواہشمند نوجوانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رجسٹریشن کے لئے اپنی اصل اسناد کے ہمراہ پاکستان نیوی کے قریبی دفتر تشریف لائیں یا آن لائن رجسٹریشن کے لئے پاکستان نیوی کی ویب سائٹwww.joinpaknavy.gov.pk وزٹ کریں یا مزید معلومات کے لئے فون نمبر02449370123 ، 03456107440 پر رابطہ کریں