قومی دفاع

پاکستان نےدہشتگردوں کیخلاف بلاامتیازکارروائی کی: اعزاز چوہدری

اسلام آباد: (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک سمیت پاکستان میں دہشتگرد گروپوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ، لیکن امریکا نے پاکستان کی مؤثر کوششوں کو تسلیم نہیں کیا ، پاکستان اور امریکا باہمی فائدے کیلئے تعاون کو فروغ دیں ۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے امریکی خصوصی معاون پیٹرلوائے نے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سیاسی سطح پر موجود باہمی تعلقات کا جائزہ لیا ۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور تعاون ضروری ہے ، آپریشن ضرب عضب کے ذریعے فاٹا میں دہشتگردون کے ٹھکانوں کو ختم کرنے میں کامیابی ملی ۔ حقانی نیٹ ورک سمیت پاکستان میں دہشتگرد گروپوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی، پاکستان اپنی سرزمین دوسرے ملک کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا ۔ ڈاکٹر پیٹرلوائے نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عوام اور مسلح افواج کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں ۔ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں ، خطے میں امن اور استحکام کیلئے دونوں ممالک کو ملکر کوششیں جاری رکھنا ہونگی ، دہشتگردی کا خاتمہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔