اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان نے ملا منصور اختر کی لاش ڈی این اے کی تصدیق کے بعد افغانستان کے حوالے کی۔ اسلام آباد میں نادرا بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے تصدیق بھی کر دی۔ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا ملا منصور کو جعلی شناختی کارڈ کے اجرا میں معاونت کرنیوالے تمام افسروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملکی سلامتی کے پیش نظر ملک بھر میں ڈھائی کروڑ کے بجائے اب دس کروڑ شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جعلی شناختی کارڈ ہولڈرز کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام بھی دیا جائے گا۔