اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان نے 1987-88میں رومانیہ سے پوما ہیلی کاپٹر خریدے تھے جو پاک آرمی کے زیر استعمال ہیں، پوما ہیلی کاپٹر نے سیاچن میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اب بھی پاکستان پوما ایس اے 330ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے رومانیہ کے وفد سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، رومانیہ نے پاکستان کو آبدوزیں خریدنے کی پیشکش کی، پاکستان نے رومانیہ سے پوما ہیلی کاپٹرز خریدنے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان میں پوما ہیلی کاپٹر 1987-88 سے پاک فوج کے استعمال میں ہیں، پوما ہیلی کاپٹرز نے سیاچن میں اہم کردار ادا کیا ہے، پوما ہیلی کاپٹرز ایس اے 330 چار بلیڈز اور 2انجنز پر مشتمل ہے، پاکستان رومانیہ سے پوما ہیلی کاپٹر ایس اے 330خریدے گا۔(اح)