قومی دفاع

پاکستان پر نکتہ چینی مشکلات پیداکرسکتی ہے: ڈیوڈ ہیل

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے امریکی کانگریس کے ارکان اور چند امریکی اہلکاروں کے بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں پر غیر ضروری نکتہ چینی اور الزام تراشی کی روش مشترکہ مفادات کے حصول کی راہ میں مشکلات پیداکر سکتی ہے،پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی جس کا امریکی پارلیمنٹیرینز کو اسکا نہ احساس ہے نہ ادراک، ایسے بیانات سے پاکستان کے اندر امریکہ کے بارے میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔وہ جمعرات کو امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات ، سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں جاری دو طرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے میڈیا پر آنے والے بعض امریکی کانگریس اراکین اور چند امریکی اہلکاروں کے بیانات پر وزیرِداخلہ کی طرف سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہمیں افسوس یہ ہے کہ پاکستان اور پاکستانیو نے اس جنگ میں کتنی بھاری قیمت ادا کی ہے امریکی پارلیمنٹیرینز کو اسکا نہ احساس ہے نہ ادراک۔ ایسے بیانات سے پاکستان کے اندر امریکہ کے بارے میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے، خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں پر غیر ضروری نقطہ چینی اور الزام تراشی کی روش مشترکہ مفادات کے حصول کی راہ میں مشکلات پیداکر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیاں نہ صرف ہمارے اپنے بلکہ خطے کے محفوظ مستقبل کے لئے ہماری مخلصانہ کوششوں کی عکاس ہیں۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکی حکومت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ خصوصا ضرب عضب کی کامیابیوں اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتی ہے،ملاقات میں امریکی سفیر کی جانب سے سیکیورٹی اور امیگریشن کے حوالے سے وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کے کردار اور اقدامات کی تعریف کی گئی ۔(رڈ)