قومی دفاع

پاکستان کوبلا امتیاز دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی: امریکا

واشنگٹن: (اے پی پی) امریکا نے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بلا امتیاز دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی ، افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان کو نقصان پہنچے گا ۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان ایلزبتھ ٹروڈو نے کہا کہ امریکا افغانستان میں طالبان اورداعش کے گٹھ جوڑ سے آگاہ ہے ۔ افغانستان میں عدم استحکام پاکستان کے مفاد میں نہیں ۔ اس سےدہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کی پاک فوج کی کوششیں کمزورہوںگی ۔ افغان صورتحال کی وجہ سے پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو دھچکا پہنچ سکتا ہے ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔ ایلزبتھ ٹروڈو نے واضح کیا کہ جنرل راحیل شریف کہہ چکے ہیں کہ سیکورٹی خطرات سے جامع انداز میں نمٹنا ہو گا ۔