قومی دفاع

پاکستان کومیزائل ٹیکنالوجی کےہرشعبےمیں دشمن پربرتری حاصل

لاہور:(آئی این پی) بیلسٹک اور کروز میزائل کی مکمل رینج نے پاکستان کو دشمن کے دفاع پر واضح بر تری دلا دی ۔ دشمن جارحیت کا ارتکاب کرے گا تو سو بار پہلے سوچے گا ۔ پاکستان کی میزائل رینج میں حتف ون 70 کلو میٹر، حتف ٹو (ابدالی) 180 کلو میٹر، حتف تھری (غزنوی) 320 کلو میٹر، حتف فور (شاہین ون) ساڑھے 700، حتف فائیو (غوری ون) 1500 کلو میٹر، حتف فائیو اے (غوری) 2 ہزار کلو میڑ ، حتف سکس (شاہین ٹو) 2 ہزار، شاہین تھری 2 ہزار 700 کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ۔ فضا سے زمین پر مار کرنے والے حتف آٹھ (رعد) میزائل 350 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ رعد میزائل کروز ٹیکنالوجی کا حامل سب سونک میزائل ہے ۔ پاکستان میزائل ٹیکنالوجی میں سب سے اہم نصر میزائل ہے ۔ ملٹی ٹیوب لانچر کے ذریعے ایک وقت میں متعدد میزائل داغے جا سکتے ہیں ۔