واشنگٹن:(آئی این پی ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا ہے پاکستانی حکام سے کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کریں لہٰذا پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ’’ڈومور‘‘ کی ضرورت ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی حکام سے کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کریں کیونکہ پاکستان کو دہشت گرد حملوں سے نقصان پہنچ چکا ہے اس لیے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ’ڈومور‘ کی ضرورت ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ بھی کی جاتی ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھانےمیں تعاون بھی کر رہے ہیں۔ ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا کہ طالبان کو افغان مفاہمتی عمل کا حصہ بننا چاہیے جب کہ ملامنصور کے معاملے پر ایران سے کوئی وضاحت نہیں مانگی تاہم جعلی پاکستانی پاسپورٹ کی خبروں کا علم ہے۔