واشنگٹن(اے پی پی)پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی کانگریس میں پیش کیا گیا بل مسترد ہونے کا امکان ہے۔ اس بات کا اظہار سینیٹر بین کارڈن نے صحافیوں سے گفت گو میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے کانگریس میں پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ نہیں ہوگی ،اسی لیے اسے مسترد کردیا جائے گا۔