قومی دفاع

پاکستان کی بھارت کوایٹمی تجربات نہ کرنے کے معاہدے کی پیشکش

اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان نے بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں کے تجربے نہ کرنے کے معاہدے کی پیشکش کر دی ہے، اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ مشیر خارجہ نے بھارت کوایٹمی ہتھیاروں کے عدم تجربے کی پیشکش کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں کے تجربے نہ کرنے پر2 طرفہ انتظامی معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔ جس کا مقصد خطے میں امن و استحکام کے اقدامات کو فروغ دینا ہے،ان کاکہناتھاکہ ایٹمی تجربے نہ کرنے کی پیشکش خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں ہے ،معاہدے سے ہتھیاروں کی دوڑ پرقابو پایا جا سکتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تجویز سے اعتمادسازی کے اقدامات کوبھی فروغ ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نشاندہی کرچکاہے ۔ دونوں ملک دوطرفہ انتظام پر غور کرسکتے ہیں لیکن تا حال بھارت کی جانب سے اس پیشکش کاکوئی جواب نہیں آیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ تجویز 1998کے ایٹمی تجربات کے بعددی گئی تھی ،ایٹمی تجربات کے بعدبھارت کو سی ٹی بی ٹی پرعمل کرنے کی تجویز بھی دی تھی۔