قومی دفاع

پاکستان کی بھارت کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد:(اے پی پی) سیکرٹری خارجہ پاکستان اعزاز چوہدری نے بھارتی ہم منصب کو مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے پاکستان آنے کی دعوت دے دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکرکو بذریعہ خط پاکستان آنے کی دعوت دے دی ہے سیکریٹری خارجہ نے خط بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کے حوالے کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے اپنے خط میں جے شنکر کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک میں تنازعات کی بنیادی وجہ ہے بھارتی سیکریٹری خارجہ جموں و کشمیرتنازع پر بات کرنے پاکستان آئیں اور اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کیا جائے۔ جس کا واحد ذریعہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذکرات ہیں۔ پاکستان سے مذاکرات کے لیے بھارت پہلے ہی اپنی شرائط کا اعلان کرچکا ہے۔ ہٹ دھرم بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بات کرنا چاہتا ہے، اس کے ساتھ ہی وسکا سوروپ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر کشمیر میں مداخلت کا بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے اسے بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔