واشنگٹن:(آئی این پی )امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے تاہم امریکہ کی سلامتی کے لیے جب بھی ضرورت پڑے گی ڈرون حملے ہوں گے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملا منصور کے ایران جانے کی اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملا منصور امریکی اور افغان فورسز کے لیے خطرہ بنا ہوا تھا اس لیے نشانہ بنایا۔ طالبان کے پاس اب صرف ایک ہی راستہ بچا ہے کہ وہ امن کی طرف آئیں اور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں۔