واشنگٹن: (اے پی پی) امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔ خطے میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران جان کربی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دارالعلوم حقانیہ کو فنڈز دینے کی خبروں سے آگاہ ہیں لیکن اس بارے میں امریکا نہیں پاکستانی حکومت سے سوال کیا جائے ۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے سرتاج عزیز کے اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جبکہ جان کربی نے بتایا کہ امریکا نے القاعدہ کی بھارتی شاخ کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے ۔