واشنگٹن:(آن لائن)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور فورسز نے بڑی قربانیاں دیں،پاکستان کے دشمن برطانیہ کے دشمن ہیں،اطلاعات کے تبادلے اور انسداد دہشت گردی کے لئے تعاون جاری رہے گا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ملاقات کی جس میں باہمی روابط بہتربنانےاور دو طرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔برطانوی وزیراعظم نے سانحہ لاہور پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور فورسز نے بڑی قربانیاں دیں ہیں ،پاکستان کے دشمن برطانیہ کے دشمن ہیں۔ اطلاعات کے تبادلے اور انسداد دہشت گردی کے لیئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا خطے میں امن کے قیام کے لئے وڑن قابل تحسین ہے۔ سلامتی سے متعلق امور میں دوطرفہ تعاون بڑھائیں گے۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کودرپیش دہشت گردی کا خطرہ مشترکہ ہے،وزیراعظم نواز شریف دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔