اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا سرمایہ ہے،پاکستان کی ترقی میں ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے،طلباء طالبات اپنے فرائض پورے خلوص سے انجام دیں،مستقبل کے چیلنجز کا مقالبہ کرنے کیلئے طلباء متعلقہ شعبوں میں مہارت بڑھائیں‘پاک فضائیہ ایئریونیورسٹی کی بھرپور معاونت،قومی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔ہفتہ کو ائیریونیورسٹی کی چھٹی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل امان نے کہا کہ پاکستان ہمارا سرمایہ ہے،پاکستان کی ترقی میں ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے،طلباء طالبات اپنے فرائض پورے خلوص سے انجام دیں،مستقبل کے چیلنجز کا مقالبہ کرنے کیلئے طلباء متعلقہ شعبوں میں مہارت بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ ائیریونیورسٹی مختلف شعبوں میں کامیابی سے پروگرام چلارہی ہے،پاک فضائیہ ایئریونیورسٹی کی بھرپور معاونت،قومی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔ائیرچیف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں طلائی تمغے اور اسناد تقسیم کیں۔۔۔۔(خ م)