قومی دفاع

پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے،ایڈمرل ذکاء اللہ

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے ‘ سی پیک پاکستان کو اقتصادی سرگرمیوں کامرکز بنائے گا ‘پاکستا ن کا جغرافیائی محل وقوع اہمیت کا حامل ہے ‘ ملک میں نئے شپ یارڈ قائم کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو کراچی شپ یارڈز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے۔ کراچی شپ یارڈ معیار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے فعال ہونے سے پاکستان کی بحریہ حدود کی اہمیت میں اضافہ ہو گا۔ سی پیک پاکستان کو اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے شپ یارڈز قائم کرنے کیلئے بھی کام کیا جا رہا ہے۔