کراچی (ملت + آئی این پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک بحریہ دنیا کی بہترین بحری فوج ہے،پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت کا پوری دنیا لوہا مانتی ہے،امن مشقوں سے خطے میں بحری دہشتگردی اور سمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔پیر کو نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاکہ پاک بحریہ دنیا کی بہترین بحری فوج ہے،پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت کا پوری دنیا لوہا مانتی ہے،امن مشقوں میں دوست ملکوں کی افواج کی شرکت پاک بحریہ پر اعتماد کااظہار ہے۔انہوں نے کہاکہ امن مشقوں سے خطے میں بحری دہشتگردی اور سمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔۔۔۔(خ م)