پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں یمنی کشتی کے عملے کو بچا لیا
کراچی:(ملت آن لائن) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طارق نے خلیج عدن میں امدادی آپریشن کے دوران یمن کی ابدائیان نامی کارگو بوٹ کو امداد فراہم کی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کارگو بوٹ پچھلے 10 دنوں سے سمندر میں امدادکی منتظر تھی، بوٹ میں صومالیہ سے یمن جاتے ہوئے خرابی پیدا ہوگئی تھی، یمنی بوٹ کا عملہ خوراک اورپانی کی قلت کے باعث مشکلات کا شکار تھا تاہم پی این ایس طارق نے سمندر میں مشکلات کا شکار یمنی کارگو بوٹ کے عملے کو خوراک اورپانی فراہم کیا اور بوٹ کو بحفاظت کھینچتے ہوئے کھلے سمندر سے صومالیہ کے ساحل کے قریب پہنچا دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نیوی ملکی بحری سرحدی دفاع اور انسانی ہمدردی کے آپریشنزکے لیے ہمہ وقت تیارہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کارگو بوٹ پچھلے 10 دنوں سے سمندر میں امدادکی منتظر تھی، بوٹ میں صومالیہ سے یمن جاتے ہوئے خرابی پیدا ہوگئی تھی، یمنی بوٹ کا عملہ خوراک اورپانی کی قلت کے باعث مشکلات کا شکار تھا تاہم پی این ایس طارق نے سمندر میں مشکلات کا شکار یمنی کارگو بوٹ کے عملے کو خوراک اورپانی فراہم کیا اور بوٹ کو بحفاظت کھینچتے ہوئے کھلے سمندر سے صومالیہ کے ساحل کے قریب پہنچا دیا۔
یمنی بوٹ کا عملہ خوراک اورپانی کی قلت کے باعث مشکلات کا شکار تھا تاہم پی این ایس طارق نے سمندر میں مشکلات کا شکار یمنی کارگو بوٹ کے عملے کو خوراک اورپانی فراہم کیا