قومی دفاع

پاک بحریہ کی امن مشقیں 2017 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

کراچی (ملت + آئی این پی) پاک بحریہ کی امن مشقیں 2017 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا‘ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عاف اﷲ حسینی نے کہا ہے کہ علاقائی سکیورٹی تمام بحری افواج کا مشترکہ ہدف ہے‘ مشقوں کے دوران بہترین تعاون اور بھائی چارے کی فضا قائم کریں گے‘ مکمل سلامتی کے بغیر امن ممکن نہیں۔ جمعہ کو مشقوں کے آغاز پر کراچی ڈاک یارڈ پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل عارف اﷲ حسینی نے کہا کہ علاقائی سکیورٹی تمام بحری افواج کا مشترکہ ہدف ہے۔ امن کا انحصار علاقائی سالمیت اور استحکام پر ہے۔ عالمی مقدس فریض کے لئے سب کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے۔ باہمی رابطوں سے علاقے میں امن کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مشقوں کے دوران بہترین تعاون اور بھائی چارے کی فضا قائم کریں گے۔ مکمل سلامتی کے بغیر امن ممکن نہیں۔ مسائل کا حل جنگوں میں نہیں امن میں پوشیدہ ہے۔ توقع ہے کہ مہمان افواج ہماری میزبانی سے لطف اندوز ہونگے۔ (ن غ)