قومی دفاع

پاک بحریہ کی چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ کی تعمیر کا آغاز

کراچی :(ملت+اے پی پی) کراچی شپ یارڈ میں جہاز سازی میں نیا سنگ میل عبور کرلیا اور پاکستان میں ڈیزائن کی گئی پاک بحریہ کی چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا پاک بحریہ کی چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ کی تعمیر شروع کردی گئی ، اس موقع پر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تقریب منعقد ہوئی، چیئرمین ڈاکٹر نبیل حیات ملک تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر نبیل حیات ملک نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ کے ڈیزائن کی اندورن ملک تیاری شپ ڈیزائننگ میں خود انحصاری کی جانب پہلا قدم ہے۔ انھوں نے ایم ٹی سی اور کراچی شپ یارڈ کے کا ہر کارکن پر زور دیا کہ وہ جہاز سازی کی صنعت میں خود انحصاری کے حصول کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اسٹ اٹیک میزائل ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے۔ ا س میزائل بوٹ کا ڈیزائن میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس نے تیار کیا ہے جس میں جدید ہتھیار اور سینسرز نصب کیے جائیں گے۔ پہلی میزائل بوٹ پی این ایس عظمت کو چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹر نیشنل کارپوریشن لمیٹڈ نے ڈیزائن اور تعمیر کیا تھا اورجون 2012 میں پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں شامل کیا گیا۔