قومی دفاع

پاک بحریہ کے بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کے مظاہرے

کراچی:(ملت+اے پی پی) شمالی بحیرہ عرب کے گہرے پانیوں میں پاکستان نیوی کا لائیو میزائل فائرنگ کا مظاہرہ۔ پاک نیوی کی جانب سے سمندر میں مار کرنے والے بحری جہاز شکن میزائل کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ بحریہ کے فریگیٹ جہاز اصلت سے داغے میزائل نے ہدف کو سو فیصد درست نشانہ بنایا۔ نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے لائیو میزائل فائرنگ دیکھی اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لائیو میزائل فائرنگ ملکی بحری و دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔