لندن: (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دو سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ دو سال کی لازوال داستان نئی نسل کیلئے مشعل راہ بنے گی۔ ہمت، بہادری اور قربانی کی لازوال داستان تاریخ میں ہمیشہ جگمگائے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت نے دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کا فیصلہ کیا۔ فیصلے کے نفاذ کیلئے فوج، سلامتی کے دیگر اداروں اور پوری قوم نے کردار ادا کیا۔ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے جوانوں نے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے اس عزم اک اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے دہشت گردوں کا زور ٹوٹ چکا ہے۔ دہشت گرد جلد تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جائیں گے۔