پاک فضائیہ اور چین کی مشترکہ مشقیں ’’شاہین فائیو‘‘ شروع
بیجنگ(ملت آن لائن)چین اور پاکستان کی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں ’’شاہین فائیو‘‘ چین میں شروع ہو گئیں۔
چینی فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی معیار کی فضائی قوت بننے کیلیے غیر ملکی افواج کی مہارت سے فائدہ اٹھانا نا گزیر ہے، پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے ترجمان شی جنکی کے مطابق ان مشقوں میں جے الیون فائٹرز، جے این سیون بمبر، کے جے 200 اواکس طیاروں، زمینی فورسز اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور ریڈارز شامل ہیں۔ ان مشقوں کیلیے پاکستان نے جے ایف 17اور قبل از وقت خبردار کرنے والے طیارے بھجوائے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کی فضائیہ بنانے کیلیے کام کر رہے ہیں، بین الاقوامی سطح پر تبادلوں سے آپریشنل تیاریوں میں مزید بہتری لا رہے ہیں، یہ مشقیں 27 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ شاہین نامی مشترکہ تربیتی پروگرام مارچ 2011 میں چینی اور پاکستانی فضائی افواج کی طرف سے شروع کیا گیا تھا۔
چین اور پاکستان کی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں ’’شاہین فائیو‘‘ چین میں شروع ہو گئیں۔