قومی دفاع

پاک فضائیہ ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کریگی، ایئر چیف

پاک فضائیہ ملکی خود مختاری

پاک فضائیہ ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کریگی، ایئر چیف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ پاک فضائیہ اپنی علاقائی سالمیت اورملکی خودمختاری کاہرقیمت پر تحفظ کریگی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فضائیہ ملک کی تمام فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کیلیے ہمہ وقت تیارہے جب کہ اپنی علاقائی سالمیت اور ملکی خودمختاری کاہرقیمت پر تحفظ کریگی۔ گزشتہ روز ہیڈکوارٹرز ایئرڈیفنس کمانڈ کا دورہ کیا، ایئرچیف کی آمدپر ایئرآفیسر کمانڈنگ ایئرڈیفنس کمانڈایئروائس مارشل محمدظہور فیصل نے انکا استقبال کیا۔ ایئرچیف نے ایئرڈیفنس کمانڈ اینڈکنٹرول سنٹرمیں ملک میں جاری ایئرڈیفنس آپریشنزکا معائنہ کیا۔ ایئرچیف نے پاک فضائیہ کے کمبیٹ کریوسے ملاقات کی اورانکی وطن عزیزکی فضائی سرحدوں کے دفاع کے مقدس فریضے کواحسن طریقے سے ہمہ وقت سرانجام دینے کے جذبے کوسراہا۔ انھوں نے کہاہمیں پاک فضائیہ کی بھرپورآپریشنل تیاریوں کیلیے تندہی اورخلوص نیت سے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔پاک فضائیہ ملک کی تمام فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کیلیے ہمہ وقت تیارہے-

………………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے… ساری دنیا پاکستان کو دونظروں سے دیکھتی ہے، مشیر ٹرمپ

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان کو صرف امریکا ہی نہیں ساری دنیا دو نظروں سے دیکھتی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال سے ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ ہوں، پاکستان کو دئیے گئے 33 ارب ڈالر صحیح جگہ نہیں لگے بلکہ وہ تمام پیسے باہر بھیجے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا دورہ پاکستان امریکا کے لحاظ سے کامیاب دورہ نہیں تھا۔ مشیر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان خارجہ پالیسی کے لحاظ بالکل فیل ہے جب کہ بھارتی لابی بہت مضبوط ہے اور اپنا کیس بڑی کامیابی سے لڑتی ہے، لندن ، نیویارک سمیت دنیا میں فری بلوچستان کی مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دھرنوں سے ڈیلز آرمی کرتی ہے اور لوگ کرپشن چھپانے کے لیے باہر بھاگتے ہیں جب کہ سیاست میں کبھی بھی کوئِی چیز حرف آخر نہیں ہوسکتی، واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکا سے امداد لینے کے باجود ہمیں صرف دھوکا دیا اور جھوٹ بولا۔