اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) اےئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک پروقا ر تقریب میں پاک فضائیہ کے افسران ،ائیرمین اور سویلینز کو قابلِ فخر خدمات پر نان آپریشنل ملٹری اعزازات دےئے گئے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ائیرمارشل اسد لودھی، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف تھے۔ اس تقریب میں پاک فضائیہ کے 106پرسنیل جن میں افسران ، ائیر مین اور سویلینزشامل ہیں کو چیف آف دی ائیر سٹاف تعریفی اسناد، 08افسران کو اعلٰی پیشہ وارانہ خدمات کے بیج، 06 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری( درجہ دوم) او ر 02سینئر نان کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری( درجہ سوئم )دئیے گئے۔ یہ اعزازات پاک فضائیہ میں ان کی بہترین خدمات کے اعتراف کے طور پر دئیے جاتے ہیں جو کہ انہوں نے پاک فضائیہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کی ہوتی ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلٰی حکام ، افسران ، ائیر مین اور سویلینزنے شرکت کی۔ اسی طرح کی تقریبات پاک فضائیہ کی نادرن، سدرن اور سنٹرل ائیر کمانڈز پر بھی منعقد کی گئیں۔