قومی دفاع

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ‘طیارے کا پائلٹ شہید

کراچی(ملت + آئی این پی)پاک فضائی کا تربیتی ططیارہ مسرور ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ شہید ہوگیاہے،تفصیلات کے مطابق منگل کو کراچی کے علاقے مشرف کالونی کے قریب پاک فضائیہ کا میران طیارہ گھر کر تباہ ہوگیا ہے،حادثے کا شکار طیارے کو پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر باقر علی اڑا رہے تھے،حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا،دوسری جانب ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مسرور ائیر بیس کے قریب حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ تربیتی مشن پر تھا،جبکہ جہاز گگرنے سے کچھ لمحے پہلے ہی پائلٹ نے چھلانگ لگادی دی ،تاہم سخت چوٹ آنے کی وجہ سے پائلٹ جام شہادت نوش کر گیا،ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ھادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔