قومی دفاع

پاک فضائیہ کی موٹروے پرمحدود پیمانے پردوسرے روزبھی جنگی مشقیں

پشاور:(ملت+آئی این پی) پاک فضائیہ کی موٹروے پرمحدود پیمانے پردوسرے روزبھی جنگی مشقیں جاری ہیں۔ پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے گزشتہ روزپشاورموٹر وے پر پاکستانی شاہینوں نے مشقیں کی تھیں جب کہ آج لاہوراسلام آباد موٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں کی جارہی ہیں۔ موٹروے انتظامیہ نے کہا ہے کہ کالا شاہ کا کو سے شیخوپورہ تک موٹروے تعمیراتی و مرمتی کام کے باعث شام 05 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لے بند رہے گی، اس لئےلاہورسے آنے اورجانے والی ٹریفک شیخوپورہ انٹرچینج سے جی ٹی روڈ استعمال کریں، موٹر وے پرسفرکرنے والے افراد مزید معلومات، مدد اور رہنمائی کے لئے موٹروے پولیس ہیلپ لائن (130) ڈائل کریں۔