اسلام آباد(ملت + آئی این پی) پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سے سعودی فضائیہ کے سربراہ صالح العتیبی نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،سعودی فضائیہ کے سربراہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ رہے گا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق منگل کو رائل سعودی ائیر فورس کے سربراہ میجر جنرل صالح العتیبی نے ائیر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا،ائیرہیڈ کوارٹر پر ائیر چیف سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند نے سعودی ائیر چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ائیر چیف سہیل امان نے پرنسپل سٹاف افسروں کو معزز مہمان سے تعارف کرایا،دورے کے دوران ائیر چیف سہیل امان سے سعودی فضائیہ کے سربراہ صالح العتیبی نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سعودی فضائیہ کے سربراہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔اس موقع پر سہیل امان نے کہا کہ پاک سعودی فضائی افواج کے پیشہ وارانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب کو فوجی اور ہوا بازی کی تربیتی سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے۔(