اسلام آباد (ملت+ آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا نے کہاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے ہرصورت میں دفاع کے لیے تیا ر ہیں ،پاکستانی فوج اور قوم ملکی سا لمیت پر کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں،اڑی حملے کے بعد بھارت نے بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے پیدا ہونے والی صورتحال خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ دنیا کی توجہ حاصل کر چکا ہے، ا قوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعظم نے کشمیر کا مقدمہ مضبوط انداز میں پیش کیا،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو دئیے ، فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا مطالبہ کیا،اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکریٹری سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی مزمت کی ،براہمداغ بگٹی کو بھارتی شہریت دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت اور پاکستان میں دہشت گردی کو فنڈنگ کررہا ہے،پاکستان ائیرفورس کی مشقیں معمول کا حصہ ہیں۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ا قوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔اقوام متحدہ معاملے کا نوٹس لے۔بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں۔وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ. اچھے انداز میں پیش کیا۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو دے دیے۔وزیراعظم نے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتیقابض افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 118ہو چکی ہے ۔ہزاروں کشمیری زخمی اور بیشتر معذورہو چکے ہیں ۔ہم بھارتی افواج کی نہتے کشمیر یوں کے خلاف بربریت کی مزمت کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی کا معاملہ اجاگر کیا ہے ۔بھارتی میڈیا نے نیپالی وزیر اعظم کے بیان کو توڑ مروڑ کر پاکستان کے خلاف پیش کیا ۔نیپال نے ایک سرکاری بیان میں واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم کا بیان پاکستان کے خلاف نہیں تھا۔وزیر اعظم نے اپنے ملک کی انسداد دہشت گردی کی کوشیشوں کو اجاگر کیا ۔انٹر ویو کرنے والے نے جان بوجھ کر نیپالی وزیر اعظم کو پاکستان کے حوالے سے بات کرنے ہر اکسایا ۔بھارتی میڈیا نے نیپالی وزیر اعظم کے بیان کو کشمیر میں دہشتگردی میں پاکستان کے ملوث ہونے سے منسوب کیا ۔نیپال نے بھارتی میڈیا کی اس خبر کی تردید جاری کر دی ہے۔نیپال کے دفتر خارجہ نیپال نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا نے ماضی قریب میں بنگلہ دیشی وزیر کا بیان بھی اسی طر توڑ موڑ کر شائع کیا تھا۔بنگلہ دیشی وزیر نے خود بیان کی تردید کردی تھی۔بھارت کے یوم جمہوریہ پر بھارتی وزیر اعظم کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ۔اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل دونوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی مزمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل عام کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔نیویارک حملوں میں گرفتار ہونے والا دہشت گرد پاکستانی نہیں افغان نزاد امریکی شہری ہے جو 1985 سے امریکہ میں مقیم ہے۔اس کی اہلیہ بھی پاکستانی نہیں ہے بلکہ کابل میں پیدا ہونے والی افغان شہری ہے۔یہ درست ہے کہ وہ پاکستان میں کچھ عرصہ مقیم رہا ہے۔ امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بار بار سراہا گیا ہے۔براہمداغ بگٹی کی جانب سے بھارتی شہریت کی درخواست بھارت کی بلوچستان میں مداخلت اور دہشت گردی میں مالی امداد کا ثبوت ہے۔بھارت میں گا ئے کے ذبح اور گوشت کھانے کی رپورٹس دیکھیں ہیں۔ریاست کی پشت پناہی میں بھارت میں مسلم کش اقدامات پر کئی بھارت سکالروں اداکاروں نے اپنے اعزازات بھارتی حکومت کو واپس کر دیے ۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کیے جائیں گے۔ تحقیقات کے مکمل ہونے پر کل بھوشن یادیو کے اعترافات پر مبنی دستاویزات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو فراہم کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔مقبوضہ کشمیر کے بھارتی پارلیمنٹ میں رکن اسمبلی طارق حمید کرا نے بھارتی مظالم کو نازیوں سے تشبیہہ دیتے ہویے لوک سبھا سے استعفی دیا تھا۔سعودی عرب دنیا بھر کے لوگوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے ۔سعودی حکومت نے متاثرہ پاکستانیوں کی امداد کے لیے یقین دھانیاں کرائی تھیں ۔سعودی حکومت نے کہاکہ اگر کوئی متاثرہ پاکستانی کوئی اور نوکری تلاش کر لیتا ہے تو اس کو این او سی فراہم کیا جائے۔پاکستان واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کے اخراجات سعودی عرب نے برداشت کیے ۔ اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس پروگرام کے مطابق ہو گی ۔بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی اطلاع نہیں دی ۔پاکستان کی افواج ملک کا ہر حال میں دفاع کے لیے تیا ر ہیں ۔پاکستانی فوج اور قوم ملکی سا لمیت پر کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔اڑی حملے کے بعد بھارت نے بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا۔ہم بھارتی الزامات مسترد کرتے ہیں۔ماضی میں بھی بھارت نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے۔ہر حملے کے تحقیق میں بھارت کے اپنے لوگ ملوث نکلے۔سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں بھارت کے آرمی آفیسر ملوث نکلے۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔عالمی برادری پاکستان کی دہشت گردیکے خلاف کامیابیوں کی متعرف ہے۔مودی کی بھارتی حکومت نے انتہاپسندی کو فروغ دیا۔مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگ حکومت کو ایوارڈ واپس کررہے ہیں۔پاکستان ائیرفورس کی مشقیں معمول کا حصہ ہیں۔( و خ )