پاک فوج نےکالجوں اورسکولوں کے طالب علموں کے ساتھ دن منایا
اسلام آباد: (ملت آن لائن) پاک فوج نے راولپنڈی کی یونیورسٹیوں، کالجوں اورسکولوں کے طالب علموں کے ساتھ دن منایا ۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پاک فوج نے راولپنڈی کی یونیورسٹیوں، کالجوں اورسکولوں کے طالب علموں کے ساتھ ایک دن کا اہتمام کیا ۔پروگرام کا انتظام راولپنڈی کور نے کیا تھا، اس موقع پرطلبا ء کوپاک فوج کے سازو سامان اور چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔طلباء نے پاک فوج کے عزم ، حوصلے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، طلباء اور اساتذہ نے چکلالہ میں شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پاک فوج نے راولپنڈی کی یونیورسٹیوں، کالجوں اورسکولوں کے طالب علموں کے ساتھ ایک دن کا اہتمام کیا ۔پروگرام کا انتظام راولپنڈی کور نے کیا تھا، اس موقع پرطلبا ء کوپاک فوج کے سازو سامان اور چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔طلباء نے پاک فوج کے عزم ، حوصلے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی