راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے لیاری گینگ کے سرغنہ اور کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو تحویل میں لے لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لیاری گینگ کے سرغنہ عزیز بلوچ کو آرمی ایکٹ 1923 کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم عزیر بلوچ پر غیرملکی خفیہ اداروں کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔