راولپنڈی(ملت + آئی این پی )پاک فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی فوجی شہیدکئے جانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے،یہ دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کیلئے کیاگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو پاک فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی فوجی شہید کئے جانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا،بے بنیاد بھارتی دعویٰ دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کی کوشش ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پروپیگنڈہ مہم کا مقصد ورکنگ باؤنڈری پر اپنے نقصانات چھپانا ہے۔