قومی دفاع

پاک فوج کا کومبنگ آپریشن ،دہشتگردوں کے6 سہولت کارگرفتار

راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج نے ٹل کے علاقے میں کومبنگ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 6 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹل میں مسلسل دوسرے روز بھی کومبنگ آپریشن جاری ہے اور اس دوران دہشتگردوں کے 6 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو بھی ٹل میں کومبنگ آپریشن کے دوران 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔