اسلام آباد ۔ 03 فروری (ملت +اے پی پی)آ زادکشمیر کی وادی لیپہ کے بازار میں آتشزدگی کے بعد پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے بحالی کا کام شروع کر دیا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں آ زادکشمیر کی وادی لیپہ کے بازار میں اچانک لگنے والی آگ نے95 دکانوں سمیت کئی گھروں اور گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ، آگ پر قابو پانے کے لیے پاک فوج کی ٹیموں نے اہم کردار ادا کرنے کے بعد متاثرہ افراد کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے جس میں 150 سے زیادہ اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے متاثرہ افراد کو خوراک اور دیگر اشیاء ضرورت مہیا کی جارہی ہیں۔