قومی دفاع

پاک فوج کی مخالفت کرنیوالے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، اتحاد علماء کونسل پاکستان

لاہور (ملت + آئی این پی) اتحاد علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین مفتی سیدعاشق حسین نے وطن عزیز پاکستان کے دفاع اور بقاء و سلامتی کیلئے پاک فوج کی بے پناہ عسکری خدمات اور قربانیوں کوزبردست ٰخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمہ اور ملکی بقاؤ سلامتی کیلئے پاک فوج کا کردار مثالی ہے مفتی عاشق حسین نے ایک نجی ٹی وی پر پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف کیخلاف ہرزہ سرائی کی پر زور مذمت کی اور کہا کہ پاک فوج کی مخالفت کرنیوالے ملک و قوم کے ہرگز خیر خواہ نہیں جنرل راحیل شریف نے اپنی بے پناہ عسکری صلاحیت کا لوہا نہ صرف پوری دنیا میں منوایا بلکہ پاک فوج کا مورال بھی پوری دنیا میں بلند کیا انہوں نے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے جو کلیدی کردار ادا کیا اور وطن عزیز پاکستان کے مستقبل کو دہشتگردی سے محفوظ بناکر ملکی امن و سلامتی کیلئے جو کردار ادا کیا اسے تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائیگا یہی وجہ ہے کہ جنرل راحیل شریف آج بھی کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں بستے ہیں اور اسلامی دنیا انہیں اپنا عسکری امام بنانے کیلئے بے قرار ہے ایسے سپہ سالار کی کردار کشی سراسر ملک دشمنی ہے حکومت انکے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں قانون کے مطابق کڑی سزا دے یہی پوری قوم کی آواز اور مطالبہ ہے۔