راولپنڈی ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی)پاک فوج کے جوانوں نے نیزہ پیراورکلیار سیکٹر میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو بھارتی فورسز کی جانب سے نیزہ پیر کے مقام پر 11بجکر 30 منٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس پر پاک فوج نے بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارتی توپیں خاموش کرادیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوپہر کے وقت بھارتی فورسز نے کلیار سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیکر بھارتی توپیں ایک مرتبہ پھر خاموش کرادیں ۔